8 مئی 2021 - 17:47
امریکی کی سب سے بڑی پائپ لائن پر سائبری حملہ

امریکا کی سب سے بڑی تیل پائپ لائن کولونیئل نے سائبر حملے کے بعد کام کرنا بند کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سائبر حملے کے بعد اس کا انتظام چلانے والے کمپنی کولونیئل کو پائپ لائن سسٹم آف لائن کرنے پر مجبور ہونا پڑا جس سے امریکا کے اہم شہروں میں پیٹرول پمپوں کو ریفائنڈ پیٹرولیم پیداوار کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پائپ لائن کے بحالی پر کام کر رہی ہے۔

کولونیئل نے کہ جو امریکا کی سب سے بڑی پیٹرول اور ڈیزل پائپ لائن سسٹم کا انتظام کرتی ہے، اس حملے کی تحقیقات کے لئے سیکورٹی فرم کو مدد حاصل کی ہے۔

کمپنی نے جمعے کو دیر رات ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کسٹمرز کو ہونے والی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بنیادی ڈھانچوں پر سائبر حملوں اور ہیکنگ کا خطرہ بڑ رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچوں سے وابستہ کمپنیاں پوری دنیا میں سیکورٹی بڑھانے کے لئے سائبر سیکورٹی میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوئی ہیں، اس کے باوجود اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں پر ایران سمیت متعدد ديگر ممالک میں سائبر حملے کے الزامات عائد ہوتے رہتےہیں۔

امریکا کی سب سے بڑی پیٹروليم پائپ لائن پر سائبر حملے نے وائٹ ہاوس کی نیند حرام کر دی کیونکہ اس کا امریکی اقتصاد میں اہم کردار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲